ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں کورونا پوزیٹیو نکلی بیوی کو اسپتال کا تالا توڑ کر لے گیا شوہر

بیلتنگڈی میں کورونا پوزیٹیو نکلی بیوی کو اسپتال کا تالا توڑ کر لے گیا شوہر

Fri, 17 Jul 2020 17:20:46    S.O. News Service

بیلتنگڈی،17/جولائی (ایس او نیوز) یہاں سرکاری اسپتال میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں کورونا پوزیٹیو نکلی ہوئی بیوی کو اس کا شوہر رات کے وقت اسپتال کی گیٹ کا تالاتوڑتے ہوئے اس کا شوہر اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 16جولائی کی دیر رات کوپیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ15جولائی کو ایک حاملہ خاتون بیلتنگڈی تعلقہ اسپتال میں زچگی کے لئے داخل ہوئی تھی۔ زچگی سے قبل کووِڈ جانچ کے لئے اس کے گلے سے تھوک کا نمونہ لیا گیا۔ اسی دن رات کے وقت خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا۔ جمعرات کو اس خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو نکلی۔ جب اس بات کی اطلاع اس کے شوہر کودی گئی تووہ رات کے وقت اپنے منصوبے کے تحت اپنی کار میں سرکاری اسپتال پہنچا اور گیٹ کا تالا توڑ کر وارڈ میں داخل ہوا اور اپنی بیوی کے ساتھ میں لے کر اسپتال سے فرار ہوگیا۔ یہ دونوں کہاں گئے ہیں ابھی تک اس کا کوئی پتہ چل نہیں پایا ہے۔ پولیس افسران میاں بیوی کو تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔


Share: